حیدرآباد۔10۔فروری(اعتماد نیوز)آج صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے آندھرا پردیش
تنظیم جدید2014 کے بل کو منظوری دے دیا۔ چنانچہ اس بل کی منظوری سے سیما
آندھرا کانگریس قائدین بشمول وزیر اعلی این کرن کمار ریڈی کے حوصلے مزید
پست ہو نگے۔ اسکے علاوہ صدر
جمہوریہ کی اس منظوری سے کل ہی راجیہ سبھا میں
اس بل کی پیشکشی کا امکان ہے۔ اور ذرائع کے مطابق کل ہی یہ بل راجیہ سبھا
میں منظور بھی ہو سکتا ہے۔ اس سلسلہ میں مرکزی وزیر برائے پارلیمانی امور
کمل ناتھ راجیہ سبھا کے قائد اپوزیشن ارون جیٹلی سے بات چیت کر رہے ہیں۔